ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تیز رفتار کار نے لی کیرالہ کے صحافی کی جان، آئی اے ایس افسرپرہے الزام

تیز رفتار کار نے لی کیرالہ کے صحافی کی جان، آئی اے ایس افسرپرہے الزام

Sun, 04 Aug 2019 00:22:32    S.O. News Service

تروننت پورم، 03 اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کیرل کے دارالحکومت تروننت پورم میں تیز رفتار کار نے ایک مقامی صحافی کو روند دیا جس سے مقامی صحافی محمد بصیر کی موت ہوگئی۔تحقیقات کے مطابق جس کار نے محمد بصیر کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری اس کو آئی اے ایس افسر چلا رہا تھا۔پولیس نے آئی اے ایس افسر کی شناخت شری رام وینکتارم کے طور پر کی ہے۔پولیس افسر کے مطابق کار میں ملزم آئی اے ایس افسر کے علاوہ ایک خاتون بھی تھی۔ذرائع کے مطابق اس واقعہ کے بعد جب پولیس نے آئی اے ایس افسر رام کو اپنے خون کا نمونہ دینے کو کہا تو انہوں نے صاف طور پر انکار کر دیا۔اس کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی شروع کی۔پولیس کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ شری رام نے واقعہ کے وقت شراب پی رکھی تھی۔واقعہ کو لے کر ایک عینی شاہد نے کہا کہ میں فلم دیکھ کر واپس آ رہا تھا اسی وقت میں نے دیکھا کہ ایک تیز رفتار کار نے ایک موٹر سائیکل کو زور سے ٹکر ماری اور وہ دیوار سے جا کر ٹکرائی۔اس کے بعد میں نے گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ سے ایک نوجوان کو بھی نکلتے دیکھا۔اس واقعہ کو لے کر کیرالہ یونین آف ورکنگ (کے یوڈبلیوجے) نے اس پورے معاملے کی صحیح تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پولیس کے ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ اس معاملے میں کسی طرح کی لاپرواہی نہیں برتی جائے گی۔


Share: